میلبرن :پاک انگلینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ایم سی جی فین زون میں میلہ لگ گیا،پسندیدہ کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ایم سی جی فین زون میں شائقین کرکٹ کا میلہ لگ گیا، میلبرن "دل دل پاکستان” کے نعروں سے گونجا اٹھا، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس میلبرن میں پھر تاریخ دہرائیں گے، وکٹیں اڑا نے والے نسیم شاہ نے اپنی لکس سے شائقین کے دل جیت لیئے ،دونوں ٹیموں کے کپتانون نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا ۔بھارتی شائقین بھی پاکستان کو سپورٹ کرنے لگے۔