عمران خان کی جان کو خطرہ، سی سی پی او لاہور کا زمان پارک کا دورہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی تھریٹس کے باعث سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ 
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔ 
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر ممکنہ حملے کے خدشے پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔
مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وفاقی اداروں کو اس لئے شامل نہیں کیا کیونکہ عمران خان کو ان کے سربراہ پر شک ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر کے اسے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وہاں مزید نفری بھی تعینات کی گئی۔