تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی:رانا ثناء اللہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جانے والی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔  اب تک کی جو چیز سامنے آئی ہے، بادی النظر میں  ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹیم نے کینیا سے وطن واپسی پر بریفنگ دی ہے۔ اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔ کینیا کی حکومت سے مزید ریکارڈ بھی مانگا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو دبئی جانے کا بھی کہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کینیا کی پولیس کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر گولی لگی۔انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا گیا۔