لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی تردید کر دی ہے۔
لاہور میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) رفیع عالم میموریل پولو کپ کے فائنل پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا بہت افسوس ہے، صحت یابی کے بعد ایک ہمسائے کے طور پر عمران خان کی عیادت کیلئے جاو¿ں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے مطابق میں پی ٹی آئی کی ہائی لیول کی میٹنگ میں موجود تھا جبکہ میں تو آپ کے سامنے اس وقت لاہور پولو کلب میں فائنل میچ سے لطف اندوز ہورہا ہوں کیونکہ سیاست دانوں کو بھی ریلیکس کرنے کا حق ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے ملزم کے ذریعے مذہبی بیانیہ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ملزم کو مذہبی جنونی کہا گیا اگر پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت ایسا کیا جارہا ہے تو پھر مذہبی بیانئے کی بنیاد پر کوئی پارٹی سیاست نہیں کرسکے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک طوطا ہے،وہ گرفتاری کے بعد 15 منٹس میں طوطے کی طرح بولنا شروع ہوگیا ہے۔