پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متنازعہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگائی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ریکارڈڈ تقریر بھی نشر نہیں کی جا سکتی۔