الیکشن میں عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس پر ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے، الیکشن میں عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی 
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈرشپ بھی ابھی اس بات پر متفق نہیں ہو پائی کہ کیا کرنا ہے، یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں اور انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو چور چور کہنے والا خود چوری میں پکڑا گیا ہے، عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہو جائے گی۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتھہ بنا کر شہروں پر چڑھائی کر کے اپنے مطالبات منوانے کے طریقہ کارکو فروغ نہیں پانے دیں گے، ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی لوگوں کو نکالنے کیلئے زور لگا رہی تھی۔