ٹی 20 رلڈکپ، زمبابوے کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہوبارٹ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے جنوبی افریقہ کی قیادت ٹمیبا باووما کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ریلی روسو، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، تریستان سٹبز، وین پارنیل، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینرچ نورجے اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔ 
زمبابوے کی قیادت کریگ ایروین کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریجس چکابوا، ویزلی مادھیویر، سین ولیمز، سکندر رضا، ملٹن شومبا، ریان برل، لیوک جونگوی، ٹینڈائی چتارا، رچرڈ اینگراوا اور بلیسنگ موزاربانی شامل ہیں۔