لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھارتی ہٹ دھرمی پر شدید ردعمل ، ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ۔
خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیاکپ کھیلنے نہ آئی تو پاکستان آئندہ سال ورلڈ کپ بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا حق رکھتا ہے ۔ پاکستان نے معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے
۔
پی سی بی حکام کے مطابق سیکرٹری بھارتی بورڈ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ، سوچے سمجھے بغیر دیے گئے بیان کے منفی اثرات ہوں گے ۔ یہ بیان اے سی سی کی مشاورت کے بغیر دیا گیا ۔ یہ بیان آئی سی سی اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے ۔
خیال رہے کہ جے شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ہی پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی گئی تھی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا پی سی بی کو جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے اور اس معاملے کو آئی سی سی اجلاس میں بھی اٹھائے ۔