ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کی نذر

برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق 155 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بیٹسمین بابر اعظم اور محمد رضوان نے ابھی 19 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی جس کے باعث میچ کو ختم کرنا پڑا ۔

 

اس سے قبل برسبین میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے ۔

 

پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جس کے بعد برسبین میں پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز طویل ٹریننگ سیشن کیا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کراتے دکھائی دیے ۔

 

ورلڈ کپ سوپر 12 اسٹیج میں 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن میں کھیلا جائے گا ۔

 

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈ نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ڈچ ٹیم نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرایا جبکہ سری لنکا نے یو اے ای کو شکست دی ۔