حکومت معاشی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے: اسحاق ڈار 

اسلام آباد: وزیر خزانہ  سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر  نے ملاقات  کی ہے۔ اسحاق ڈارکہتےہیں موجودہ حکومت معاشی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے جس سے معاشی بحالی اور ترقی ہو گی۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے برطانوی ہائی کمشنر کو حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ  برطانیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نےبرطانیہ کی طرف سے پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے  فراہم کی جانے والی انسانی امداد سے بھی  آگاہ کیا۔