آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

کراچی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں اور آج وہ بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ بدین میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔