کن اہم شخصیات کو شاندار کارکردگی پر ایمی ایوارڈز سے نوازا گیا؟

نیویارک: امریکا کے شہر لاس اینجلس میں کل ایمی ایوارڈز سے متعلقہ تقریب ہوئی ، جس میں ہالی ووڈ ، نیٹ فیلکس اور دیگر ٹی وی چیلز کی اہم شخصیات کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں نامور گلوکارہ شیریں لی رالف کو ایمی ایورڈ دیا گیا ۔ ایشیا کے نامور ادا کار لی جنگ جی نے بھی ایوارڈ جیتا ، جنھوں نے ٹی وی سیریز سکواڈ گیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ کامیڈی سے بھرپور ٹی وی سیریز ‘ٹیڈ لاڈو’ کے ڈینیل جیکسن کو ایمی ایوارڈ دیا گیا ۔

 

ایچ بی او میکس کے 7 ٹی وی سیریز نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ ایچ بی او کے سپوڑٹنگ اداکار میں ‘میتھیو’ نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

 

نیٹ فیلکس کی ٹی وی سیریز ‘اوزارک’ کی سپورٹنگ ایکٹر ‘جیولیا گارنر’ نے بھی ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ مزاحیہ سیریز میں مرکزی اداکارجین اسمارٹ نے ہیکس میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایمی ایوارڈ جیتا ۔ ہولو کی فلم ڈوپ سک کے اداکار مائیکل کیٹن نے ایوارڈ اپنے نام کیا ۔

 

پرائم ویڈیو چینل کے مقابلے سے منسلک پروگرامز ‘لزوز واچ آوٹ فوردی بگ گرلز’ نے ایوارڈ جیتا ۔ اوباما بھی دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ جیت چکے ہیں ۔