ٹام کروز کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "ٹاپ گن: میورک” باکس آفس پر چھا گئی

نیویارک: نامور امریکی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "ٹاپ گن: میورک” باکس آفس پر چھا گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹام کروز کی فلم "ٹاپ گن: میورک” ریلیز کے پندرہویں ہفتے 79 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔

 

دوسری جانب ، مشہور اداکار براڈ پٹ کی ایک ماہ قبل ریلیز ہونے والی ایکشن تھرل فلم "بُلٹ ٹرین” 73 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہے ۔

 

واضح رہے کہ امریکی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ہیں جن کے اثاثوں کی کل مالیت 600 ملین ڈالر ہے ۔ پچھلی تین دہائیوں میں ٹام کروز نے درجنوں بڑی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی اور آج عام طور پر ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ۔