شاباش ٹیم پاکستان ! ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دے دی

 

دبئی: پاکستان نے بھارت کو ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے اہم میچ میں شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے 20 اوورز میں 181 رنز بنائے ۔182 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں پورا کرلیا۔

 

پاکستان نے سوپر فور مرحلے میں انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں شکست کا بدلہ چکا دیا ہے۔

 

پاکستان کی جانب سے تعاقب کے دوران محمد رضوان اور محمد نواز نے عمدہ شراکت جوڑ کر پاکستانی پاور ہٹرز کے لیے ایک بہترین بنیاد رکھی۔

 

پھر آخر میں آصف علی اور خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔پاکستانی آلراؤنڈر محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔