ہرات: مسجد کے باہر بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 18 افراد جان بحق

 افغانستان کے علاقے ہرات میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں امام مسجد جاں بحق جبکہ 18فراد جان بحق ہوگئے  ۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق  جمعہ کے روز  مسجد کے باہر  زوردار بم دھماکے سےپورا شہر  لرز اٹھا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کے طلوع نیوز نامی سیٹلائیٹ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہرات مسجد کے امام مجیب الرحمان انصاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  بھی بم دھماکے میں مجیب الرحمان انصاری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔  انہوں نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔