راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج صوبہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے جبکہ سیلابی صورتحال میں مختلف علاقوں میں آرمی فلڈ ریلیف کیمپس اور آرمی فلڈ ریلیف ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یو اے این نمبر 1135 پر ملک بھر میں آرمی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کیلئے آرمی ریلیف ہیلپ لائن 1125 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔