لندن: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں ثمر آور ہوں گی اور وہ ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکالیں گے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کا اگلا بیانیہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بلکہ عدلیہ کے خلاف ہوگا۔ نواز شریف چاہتے ہیں معاشی پالیسیز اسحاق ڈار چلائیں۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی پالیسیز پر ریویو کرنا چاہیے۔ شہباز شریف کو عوام کو سمجھانا چاہیے کہ وہ یہ کیوں نہیں کر رہے ۔ سابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں شہباز شریف کی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سک رہی۔