سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ

کراچی: سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔

 

بلوچستان کے بیشتر حصوں میں آج سے 21 اگست تک تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ جس کے باعث بلوچستان اور سندھ میں ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

 

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلوں سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ، مجموعی طور صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ، بلوچستان میں 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا ، بارش اور سیلابی ریلوں سے 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں ۔

 

ادھر ، پنجاب میں روجھان میں سیلاب سے درجنوں گھر تباہ ہو گئے ، راجن پور میں کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ۔ ڈیرہ غازی خان میں سیلابی ریلہ پل کو بہا کر لے گیا ، بہاولنگر کے علاقے تیلیاں والی میں گھر کی چھت گرنے سے تین جوان بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔