پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں جبکہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔