عامر خان جو فلم 2 سال میں بناتے ہیں اکشے کمار 30 دن میں ختم کردیتے ہیں: کرینہ کپور

 

ممبئی : بالی ووڈ سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ جب بھی میں زندگی میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں کاش میں نے اپنے بچوں آئرہ اور جنید کے ساتھ زیادہ وقت گزارا ہوتا چاہے اس کے لیے مجھے کام کے ساتھ سمجھوتہ ہی کیوں نہ کرنا پڑتا، لیکن اس وقت میرا کام میرا جنون تھا۔

 

بالی وڈ سٹار عامر خان نے رواں ہفتے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ شرکت کی اور اس حوالے سے باتیں کی۔ عامر کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اہم ہوتا ہے اور وہ بھی اس بات کو سمجھ سکتی ہیں کہ سیف کے لیے اپنے چاروں بچوں کے لیے یکساں وقت دینا کتنا اہم ہے۔

 

عامر کا کہنا تھا کہ آپ کے شو میں کسی نہ کسی کی بے عزتی ہوتی ہے ، کوئی نہ کوئی روتا ہی ہے اور کسی نے کسی کا دل دکھتا ہے، آپ تو سب کے کپڑے اتارتے رہتے ہیں۔

 

کرینہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اُنھیں عامر کی کون سی بات ناپسند ہے تو جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک فلم کو بنانے میں سال سے دو سال لیتے ہیں جبکہ اکشے کمار 30 دن میں ایک فلم ختم کر دیتے ہیں۔

 

عامر اور کرینہ کپور اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی پروموشن میں تو مصروف ہیں ہی ساتھ ہی اس فلم کے بائیکاٹ کی اپیل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ بہت سے لوگ فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کچھ لوگ فلم کی حمایت میں آگے آ رہے ہیں۔