کشمیر پریمئیر لیگ 13 اگست سے شروع ہوگی، ٹیموں کے اسلام آباد میں ڈیرے 

 

مظفرآباد: کشمیرپریمیئرلیگ کا دوسرا ایڈیشن 13 اگست سے مظفرآباد میں شروع ہوگا۔ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیموں نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے۔

 

دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس نے ٹرافی کے ہمراہ اسلام آباد کے سینٹورس مال کا دورہ کیا،شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیم راولاکوٹ ہاکس کا خیر مقدم کیا۔

 

شائقین نے ٹرافی اور ہاکس کے اسٹار کرکٹرز احمد شہزاد، محمد عامر، حسین طلعت، زمان خان اور ٹیم راولاکوٹ کے ساتھ تصاویر بنوائی ۔چیئرمین راولاکوٹ ہاکس جان ولی شاہین،ہیڈکوچ ارشد خان اور کپتان احمد شہزاد نے فینز کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس سے قبل ٹیم راولاکوٹ ہاکس نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ہیڈکوچ ارشد خان نے کہا کہ ان کی ٹیم پہلے سیزن کی طرح دوسرے ایڈیشن میں بھی بہترین کارکردگی کےلئے پرعزم ہے۔

 

میرپور رائلز کی ٹیم نے پریکٹس سیشن سے قبل پرائم انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائسنز میں رائلز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ مینٹور وسیم اکرم اور کپتان شعیب ملک سمیت انتظامیہ نے سیزن ٹو کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کی۔ میرپور رائلز کے آفیشل ترانے کی شوٹنگ بھی ہوئی جسے دس اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔