اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن لڑلیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موصوف نے اگر ارادہ کرہی لیا ہے تو خواتین کی مخصوص نشستوں پہ بھی خود ہی الیکشن لڑیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہو رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام 9 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔