خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

مکہ المکرمہ: عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور اب زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق عالمگیر موذی وباءکورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت خانہ کعبہ کے اردگرد عارضی بیریئرز لگائے گئے تھے جنہیں اب ہٹا دیا گیا ہے۔ 
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے اور مقام ملتزم پر دعائیں کرنے کے علاوہ حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے۔