صارفین کی خواہش پر انسٹاگرام کا چند نئی تبدیلیاں ریورس کرنے کا فیصلہ

نیویارک: صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں کی جانے والی چند تبدیلیوں کو ریورس کر دیا ہے ۔

 

اس حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ کمپنی انسٹا گرام کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان میں سے ایک تبدیلی ایپ میں پوسٹس کیلئے ٹک ٹاک کی طرح فل اسکرین ہوم فیڈ بھی ہے جس کی آزمائش اب ختم کر دی گئی ہے ۔

 

اسی طرح الگورتھم میں ایسی تبدیلیاں نہ لانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جن کا مقصد صارفین کے پاس ایسے اکاؤنٹس کی ویڈیوز دکھانا تھا جن کو وہ فالو نہیں کرتے ۔

 

امریکی ماڈلز کائیلی جینر اور ان کی بہن کم کارڈیشین نے ایک پوسٹ کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ انسٹاگرام کو پھر سے انسٹاگرام بنایا جائے ۔ کیونکہ ہم صرف دوستوں کی اچھی تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

 

اس کے علاوہ انسٹاگرام کے بہت سے صارفین نے بھی شکایت کی تھی کہ اُن کہ ہوم فیڈ پر غیر ضروری ویڈیوز کی بھر مار ہو گئی ہے ۔

 

صارفین کی شکایات موصول ہونے کے بعد انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے اعتراف کیا کہ نئے ہوم فیڈ ڈیزائن پر لوگوں ناخوش ہیں اسلیے ایپ کے استعمال کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ اس صورتحال میں صارفین کی خوشی کیلئے ہم اپنا فیصلہ واپس لیں گے اور تعین کرے گے کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے ۔