ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیٹ پر ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی 

 

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا ہے۔ الیکشن کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ملتوی کیا گیا۔

 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی سیٹ این اے 245 پر ضمنی الیکشن جو 27 جولائی کو ہونا تھا ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ ضمنی الیکشن 21 اگست کو ہوگا۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی 28 اگست تک ملتوی کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔