لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ 6.2، ائیرپورٹ 10.2، گلبرگ میں 7، لکشمی چوک 12، اپر مال 10، نشتر ٹاؤن میں 11.3، فرخ آباد 6، گلش راوی اور اقبال ٹاؤن میں 7,7 ، سمن آباد میں 11 اور جوہر ٹاؤن میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بارش شروع ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی آب کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم وقت میں مکمل کیا جائے۔