ایران میں  6.1شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

تہران: ایران کے جنوبی علاقے میں  6.1شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی.

 

تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں آنے والے زلزلے سے پانچ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہوگئے ، متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ  علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

 

ایرانی ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں،، متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،،خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے،  زلزلے  کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔