ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 افراد ہلاک

لاہور: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روز 13 ہزار 759 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد ہو گئی ۔

 

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے شہریوں کو خاص طور پر بڑے شہروں کے لوگوں کو ماسک کا استمال لازمی کرنا چاہیے اور سماجی فاصلے کو بھی برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ انہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ۔

 

اس سے قبل پاکستان میں کورونا کی روک تمام کے لیے سمارٹ لاک ڈون لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خاصی کمی ہوئی ۔

 

واضح رہے کہ آجکل ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے ۔