لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کرے گی ، سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تین ملکی سیریز پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جائے گی ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 8 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔ سہ فریقی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی ۔ اس حوالے سے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط ٹیموں کے خلاف ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کا منتظر ہوں ۔