کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ پیپلز پارٹی 372 سیٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 372 جنرل ممبرز کی سیٹ پر الیکشن جیتا ہے۔ جی ڈی اے 52 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 43 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی 9 سیٹیں ہیں۔ جے یو آئی ایف کی 6 اور دیگر کی 10 سیٹیں ہیں۔ 14 اضلاع کی 694 سیٹیں میں سے 492 سیٹوں کا رزلٹ آچکا ہے۔