مہوش حیات کی بہن نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: نامور اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور جلد نئی ٹیلی فلم میں دونوں بہنیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف اداکارہ مہوش حیات مس مارول کے ساتھ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے وہیں ان کی بہن افشین حیات نے بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انٹری دیدی ہے اور جلد مداح دونوں بہنوں کو ایک ساتھ نئی پراجیکٹ میں دیکھ سکیں گے۔

اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار خان (HSY) کے ساتھ کئی سالوں کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔ دونوں پہلی بار ایک ساتھ اداکار کے طور پر کام کریں گے۔

تاہم  ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات اس ٹیلی فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔ دونوں بہنیں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ افشین گاتی بھی ہیں لیکن یہ ان کا پہلا اداکاری کا پراجیکٹ ہوگا۔