عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خطرات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں، طلب کے مقابلے میں محدود رسد کے خطرے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ریڈی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 115 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7.3 فیصد تک کم ہو گئیں تھیں، جولائی کی ڈیلیوری کے لئے قیمت ڈھائی ڈالر بڑھ کر 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، اگست کے فیوچر کنٹریکٹس 2 ڈالر اضافے کے بعد 110 ڈالر فی بیرل میں طے ہو  رہے ہیں۔