غیر جمہوری اقدام اُٹھانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم اعلان کر دیا

 

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدی پرویز الہٰی نے ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کیے جانے کو غیر جمہوری قرار دے دیا،اس طرح کے اقدامات کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑیگا ۔

اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے جس کویہ کمزورکرنا چاہتے ہیں، ایوان اقبال میں اجلاس کرکے انہوں نے غیرجمہوری کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکرکے ہوتےہوئےڈپٹی سپیکراجلاس نہیں بلاسکتے، ان کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے، گورنرکون ہوتاہےکہ یہ کہے ڈپٹی اسپیکراجلاس کرے، سپیکر کے ہوتے ہوئے گورنر ڈپٹی سپیکر کو اجلاس طلب کرنے کا نہیں کہہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کام جو آج تک کسی بھی غیر جمہوری حکومت نے نہیں کیا وہ کام یہ لوگ کر رہے ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، اُن میں عقل ہونی چاہیے۔