بجلی اور پٹرول کے بعد حکومت نے رات گئے عوام پر گیس بم گرادیا

 

اسلام آباد: حکومت نے رات گئے عوام پر بجلی ، پٹرول کے بعد گیس بم بھی گرادیا ہے۔ حکومت نے گیس کی قیمت 45 فیصد بڑھائی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق بجلی کے بعد اب سوئی گیس بھی مہنگی کی جا رہی ہے۔ اوگرا نے پنجاب اور کے پی کیلیے سوئی گیس مزید 45 فیصد مہنگی کرنے منظوری دے دی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کیلیے سوئی گیس 44 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔  اوگرا نے حتمی منظوری کیلیے سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں۔

 

واضح رہے کہ حکومت نےایک ہفتے میں پٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھائی ہے جبکہ نیپرا کی سفارشات پر بجلی کی قیمت بھی فی یونٹ تقریباً 8 روپے بڑھائی جا رہی ہے۔