اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گوادر پہنچیں گے جہاں وہ مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں سٹاف کالج کی پاسنگ آو¿ٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاسنگ آﺅٹ تقریب میں شرکت کے بعد گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی مخاطب ہوں گے جبکہ مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے بھی خطاب کریں گے۔