عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

لندن: خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کچھ ٹھہراؤ آ گیا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت سوا دو ڈالر کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج تیل کے پیداواری اور برآمدی ممالک کی تنظیم اوپیک کا اجلاس ہو نے جارہا ہے جس میں سعودی عرب کی طرف سے  تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان متوقع ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 114 ڈالر 21 سینٹ پر آ گئی۔

 

واضح رہے کہ امریکہ نے سعودی عرب پر پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا ہے، سعودی عرب نے کہا اگر روس اپنی پیداوار کم کرے گا تو تیل کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی طرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے سے عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی تھیں۔