پرویز الٰہی کی سیاسی چال، اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کروادی

 

لاہور : پنجاب اسمبلی کااجلاس چند منٹ جاری رہنے کے بعد 6 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ سپیکر پرویز الہی نے سیاسی چال  چلی اور اپنے خلاف تکنیکی طور پر تحریک عدم اعتماد ناکام قرار دلوادی ۔

 

نیو نیوز کے مطابق پینل آف چیئر  کی زیر صدارت شروع ہونے والے اجلاس میں سپیکر پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے لیگی رکن سمیع اللہ کی غیر حاضری پر تحریک پر جان بوجھ کریکطرفہ کارروائی شروع  کرائی گئی ۔

 

سمیع اللہ کے موجود نہ ہونے پر تحریک غیر موثر قرار دے دی گئی ۔اجلاس یکطرفہ کارروائی کے بعد 6جون تک ملتوی  کردیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اسمبلی کے دروازے اندر سے بند کیے گئے تھے