کراچی میں ایک اور دھماکا 

 

کراچی : کراچی کے علاقے بولٹن  مارکیٹ  کے قریب  دھماکے  میں خاتون شہید، 11 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔دھماکا  میمن مسجد کے قریب ہوا۔

 

نیو نیوز کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ایک گودام میں ہواجہاں آگ بھی لگی ہوئی ہے ۔

 

رپورٹر کرن بٹ نے دھماکے کی مبینہ ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہاہے ۔  پولیس موبائل کو نقصان پہنچا،متعدد موٹرسائیکلز  تباہ ہوئیں ۔ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ،انتظامیہ کو  عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھما کاپلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔