ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع: محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا تسلسل جاری رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 

ادھر ، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ گرمی کی شدید لہر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ، وزیر اعظم کو ہیٹ ویو کی صورتحال اور اس کی ممکنہ اثرات پر جامع بریفنگ دی گئی ۔

 

دوسری جانب ، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، شہری کہتے ہیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے ۔ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔