معروف اداکارہ امبر ہرڈ کا سابق شوہر جانی ڈیپ پر جنسی زیادتی کا الزام، عدالت میں آبدیدہ

نیویارک:  امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہالی ووڈ اداکار اور اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر جنسی تشدد کے الزام سے متعلق  تفصیل بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

 

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اداکارہ امبر ہرڈ  عدالت میں جانی ڈیپ کی طرف سے کیے گئے جنسی تشدد  سے متعلق بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ، انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی عرصہ بعدآسٹریلیا میں مارچ 2015   میں یہ واقعہ پیش آیا جب شوہر جانی ڈیپ نے  جنسی زیادتی کے دوران شراب کی بوتل کا استعمال کیا اور بعد ازاں یہ بوتل توڑ دی جس کا شیشہ بھی انگلی پر لگا اور انکی انگلی زخمی ہو گئی۔اداکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  دو سالہ شادی کے دوران جانی ڈیپ نے کئی بار  جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

 

 

واضح رہے کہ امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کی شادی 2015ءمیں ہوئی تھی محض دو سال بعد ہی 2017 میں  دونوں کی طلاق ہو گئی۔ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے پر جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف 5کروڑ ڈالر کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ امبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کیخلاف  10کروڑ ڈالر ہرجانے کاکیس دائر کر رکھا ہے۔