قندیل بلوچ کے بعد ایک اور ماڈل کو غیرت کے نام بھائی نے قتل کر دیا

لاہور:صوبہ  پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اور ماڈل کو  بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں 22 سالہ سدرہ نامی ماڈل کو  بھائی نے  فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم کا نام حمزہ ہے اور مقتولہ کا سگا بھائی ہے۔  پولیس نے واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی مقتولہ عید گزارنے آبائی گھر والدین کے پاس آئی  تھی۔مقتولہ کا بھائی حمزہ سدرہ کوماڈلنگ کرنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روزدونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرملزم حمزہ نے طیش میں آکر  اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے سدرہ کوقتل کردیا۔