لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش  سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

 

 

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے بعد  لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میانوالی،کبیر والا اور ہارون آباد میں بارش سے  گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے  کھل اُٹھے۔

 

 

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔