ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کا اگلا بڑا پلان سامنے آگیا

کیلی فورنیا: دنیا کی مقبول ترین  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے مشہور سافٹ ڈرنک برانڈ کی ملکیت کے حصول پر  نظریں جما لیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اب آئندہ کوکا کولا کو خریدنے جا رہا ہوں تاکہ اس  میں دوبارہ  کوکین شامل کر سکوں‘۔

واضح رہے کہ دنیا کے مشہور سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا بنانے والی کمپنی  ابتدا میں اپنے مشروب میں کوکین شامل کرتی تھی کیونکہ تب اِسے مختلف بیماریوں کے لیے بطور ٹانک استعمال کیا جاتا تھا۔جس کی طرف ایلون مسک نے اشارہ کیا۔

 

واضح رہے کہ  ایلون مسک کے  کُل اثاثے فی الحال 253 بلین ڈالر ہیں جبکہ   کوکا کولا کی حالیہ مارکیٹ ویلیو 284 بلین ڈالر ہے  تاہم وہ اس وقت سافٹ ڈرنک برانڈ خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے مگر  ایلون مسک کیلئے  کچھ بھی نا ممکن نہیں اور ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ کوکا کولا کی ملکیت حاصل کر کے دنیا کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر حیران کر دیں۔

ایلون مسک نے 5 سال قبل ٹوئٹر کو خریدنے کے حوالے سے بھی کامیڈین ڈیو اسمتھ کے ساتھ ایسا ہی ایک ٹویٹ کیا تھا لیکن آج وہ اپنے اُس مذاق کو حقیقت کا روپ دے چکے ہیں۔