معروف بھارتی سماجی شخصیت نے اسلام قبول کر لیا

نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف سپیکر اور سماجی شخصیت  صابری مالا نے اسلام قبول کر لیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق مسز صابری مالا نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے ، انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان مکہ المکرمہ سے اپنے ویڈیو  ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

ویڈیو میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’ میں نے خود سے سوال کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں ہے؟ جب میں نے جاننے اور کسی تعصب کے بغیر قرآن پڑھنا شروع کیا تو مجھے حقیقت کا پتہ چلا اور مجھے مذہب اسلام سے مزید لگاؤ ہو گیا، اور اس مذہب کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔‘ انکا مزید کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی بیٹی سے محبت اور احترام کی وجہ سے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھا ہے۔

 

خیال رہے کہ  اسپیکر  فاطمہ صابری  200 سے زیادہ پلیٹ فارمز پر پینل اسپیکر رہ چکی ہیں اور وہ 2002 سے کمیونٹی سروس میں شامل ہیں جہاں تعلیمی مساوات اور لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے  2017 میں تامل ناڈو میں "وژن 2040” کے نام سے ایک تنظیم شروع کی۔ تنظیم کا مقصد لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کیلئے بہتر تعلیمی نظام لانا ہے۔