مودی کے مقبوضہ کشمیر پہنچنے سے پہلے دھماکے کی اطلاعات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچنے سے قبل وادی میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے کچھ دیر پہلے جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔

 

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی مرتبہ  مقبوضہ وادی کا دورہ کیا۔ مودی کے دورے پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال  کی گئی ۔ احتجاج سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے  وادی میں اضافی فوج تعینات کر دی۔ایل او سی کے دونوں اطراف  قابض بھارتی فوج کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔ دنیا  بھر میں مقیم کشمیریوں کا  مختلف شہروں میں بھارت مخالف احتجاج  ہوا۔