اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں اور ان سے فتنے کی طرح ہی نمٹنا ہوگا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی ۔ ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انھیں پاؤں تلے روندا،اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔