پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

راولپنڈی: پاک افغان  بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردو ں  کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ  شمالی وزیرستان دیوا گر میں پیش آیا جس میں دہشتگردوں کی جانب سے  پاک فوج کےجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ  پر بھر پور جوابی کارروائی  کی، دہشگردوں کو  بھاری جاری نقصان پہنچنےکی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے  3جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہادت پانے والوں میں حوالدار تیمور،نائیک شعیب اورسپاہی ثاقب نواز  شامل ہیں۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے  دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا  کہ توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی  قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔