ہنگو ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

ہنگو: این اے 33 ہنگو کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے ۔ ڈاکٹر ندیم خان نے نشست جیت لی ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق خیال زمان اورکزئی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پی ٹی آئی نے دوبارہ جیت لی ہے ۔

 

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ڈاکٹر ندیم خیال نے 21 ہزار 583 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواور جے یو آئی کے مفتی عبید 17 ہزار 153 ووٹ حاصل کرسکے۔