کورونا ویکسین کی 87 خوراکیں لینے والا شخص گرفتار

برلن: جرمنی میں کورونا ویکسین کی 87 خوراکیں لینے والے 61 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

پولیس کے مطابق 61 سالہ شخص نے جرمنی کی چار مختلف ریاستوں میں ویکسین لگوائی  جہاں اس نے مبینہ طور پر 87 بار کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی ویکسین کی ڈوز لی۔

 

 

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم روزانہ تین ویکسینیشن مراکز میں جاتا تھا جہاں اپنا نام اور تاریخ پیدائش تو درج کرواتا تھا لیکن ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات نہیں دیتا تھا چونکہ ویکسی نیشن سے متعلق تمام تر تفصیلات  ہیلتھ انشورنس کارڈ میں درج ہیں جس کے باعث حکام کو چکما دینے میں کامیاب رہتا تھا۔تاہم یہ شخص اس وقت پکڑا گیا جب  ڈریسڈن میں ایک ہیلتھ ورکر نے اسے پہچان لیا اور  عملے نے پولیس کو بلایا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

پولیس نے اب اس شخص  پر ویکسینیشن کارڈ ایسے لوگوں کو  فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہےجو ویکسی نیشن نہیں کروانا چاہتے تھے اور یہ شخص انہیں رقم کے عوض  ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ فروخت کر دیتا تھا، ملزم کیخلاف سیکسنی میں مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اس شخص کی جانب سے لگوائی گئی کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 87 سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔