عثمان بزدار ماموں بن گئے ہیں: عظمی بخاری

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب  کی ترجمان عظمی بخاری نے  کہا ہے کہ آر ٹی ایس پر فیک آنے والی حکومت الیکشن کروا نہیں سکتی چوری کرسکتی ہے،کہا جارہا ہے عثمان بزدار نے اپنا استعفی گورنر کی بجائے وزیر اعظم کو دے دیا ہے۔عثمان بزدار ماموں بن گئے ہیں.

 

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے لیگی ترجمان نے کہا  کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ گورنر کے بجائے وزیراعظم کو بھجوا دیا،  پورے لاء ڈیپارٹمنٹ کو نہیں پتہ تھا کہ استعفی کس کو دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایم پی ایز کو فون کیئے جارہے ہیں تھریٹ کیا جارہا ہے مگر ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔اسمبلی ممبران صبح سے اسمبلی میں ہیں کیوں کے جانتے تھے کہ دادا گری کی جائے گی۔

 

عظمی بخاری نے کہا کہ  کل پارلیمانی پارٹی کی سو فیصد حاضری تھی،  اپوزیشن کی اسی فیصد حاضری ایوان میں مکمل ہے۔انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی اس الیکشن کے لئے چور دروازے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،  چور دروازے کے ذریعے ایجنڈا جاری کیا ہے آج ہی الیکشن کروانے جارہے ہیں۔